اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد افضال بھٹی کے اعزاز میں سعودی عرب کے شہر جدہ میں ایک پروقار اور شاندار تقریبِ عشائیہ

وورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد افضال بھٹی کے اعزاز میں سعودی عرب کے شہر جدہ میں ایک پروقار اور شاندار تقریبِ عشائیہ کا انعقاد کیا گیا، جس کی میزبانی اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے سرگرم معروف سماجی شخصیت ملک منظور احمد نے کی۔

تقریب میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اوورسیز پاکستانیز احسان الحق باجوہ، اوورسیز پاکستانیوں کی کثیر تعداد اور ممتاز کاروباری شخصیات اور میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پرمہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری وزارت سمندرپار پاکستانیز وترقی انسانی وسائل احسان الحق باجوہ، نے خوشی کا اظہار کیا او ر کہا کہ اوپی ایف اسی طرح سمندرپارپاکستانیوں کی خدمت کے لئے کوشاں رہے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد افضال بھٹی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور وطنِ عزیز کی ترقی میں ان کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کر رہی ہے، جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے او پی ایف کا کردار قابلِ تحسین اور مثالی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے فوری اور پائیدار حل کے لیے ہر ممکن کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری وزارت سمندرپار پاکستانیز وترقی انسانی وسائل احسان الحق باجوہ، نے خوشی کا اظہار کیا او ر کہا کہ اوپی ایف اسی طرح سمندر پار پاکستانیوں کی خدمت کے لئے کوشاں رہے گا۔

تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں کے اعزاز میں جناب ملک منظور احمد کی جانب سے پرتکلف عشائیہ دیا گی

Leave A Comment

All fields marked with an asterisk (*) are required

seventeen − 7 =